اہل بیت علیہم السلام ورلڈ اسمبلی کے بین الاقوامی مشیر حجۃ الاسلام محمد سالار نے ۱۴اگست کو شیراز میں عشرہ کرامت کے پروگرامنگ کمیٹی کی ہماہنگی کونسل کی میٹنگ میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے بیرون ملک کی سرگرمیوں اور پروگرامز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن،اہل بیت علیہم السلام ورلڈ اسمبلی اور المصفطی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے یہ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں اہل بیت علیہم السلام کے خادمین کے تعارف کو اپنا ایک پروگرام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں جن افراد نے امام رضا علیہ السلام، حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اورحضرت شاہچراغ علیہ السلام کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی کام کیا ہے ان کا تعارف کروایا جائے گا اور اس سال انڈونیشیا،ترکی اور پاکستان کے تین ماہرین کے آثارکا تعارف کروایا جائے گا۔حجۃ الاسلام سالار نے دنیا کے مختلف ممالک میں امام رضاعلیہ السلام کے نام مبارک پرتین مراکز کی تاسیس کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ، کیمرون اور ماڈاگاسکر میں تین مساجد تعمیر کی گئی ہیں اورنیوزی لینڈ میں بنائی جانے والی مسجد کا آئندہ سال افتتاح کیا جائے گا۔
.......
/169